پولنگ کا عمل مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہو گیا ، پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں پہلے سے موجود ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہو گیا ہے، پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں پہلے سے موجود ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو گیا تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے گئے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جو ووٹر پولنگ سٹیشن کے احاطہ/حدود میں پہلے سے موجود ہیں وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US