لاہور۔8فروری (اے پی پی):قومی انتخابات2024 کیلئے لاہور میں مختلف سرکاری افسران،سیاسی و حکومتی شخصیات نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے جی او آ ر میں قائم پولنگ سٹیشن ،
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹائون ، نگرا ن صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لاہور کینٹ اور این اے 128 سے جے یو آئی کے امیدوار حافظ غضنفر عزیز نے پائلٹ سکول وحدت روڈمیں قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔