جڑواں شہروں میں پولنگ کے دوران ماحول مجموعی طور پر پرامن رہا

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں پولنگ کے دوران ماحول مجموعی طور پر پرامن رہا۔ جمعرات کو الیکشن 2024ء کے موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جڑواں شہروں میں عوام کے حق رائے دہی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے سدباب کیلئے انتہائی مؤثر انتظامات کئے گئے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنا ووٹ گوجر خان جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، محمد حنیف عباسی اور دانیال چوہدری نے اپنے اپنے حلقوں میں اپنے ووٹ ڈالے ،دیگرجماعتوں کے الیکشن میں حصہ لینے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ سٹیشنوں کے باہر عوام لائنوں میں رہے اور اس موقع پر انہوں نے انتہائی جوش و خروش سے اپنے حق رائے دہی کو استعمال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US