عام انتخابات2024،عوام کی بھرپور شرکت، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

image

لاہور۔8فروری (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہورمیں12 ویں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل پرامن اور احسن انداز میں مکمل ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں مرد وخواتین سمیت 68لاکھ 50ہزاررجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 4354 پولنگ اسٹیشز اور 12988 پولنگ بنائے گئے ۔

کل 4624 پریزائڈنگ آفیسرز’27484 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسراور 13741 پولنگ آفیسر ز نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں 44 ریٹرننگ آفیسرز اور 88 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

قومی اسمبلی کی کل 14نشستوں اور پنجاب اسمبلی کی کل 30سیٹوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شامل 5بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US