اسلام آباد ۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دن (جمعرات) کوصحافیوں کو کوریج کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت دی ۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کوریج کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مبصرین اور صحافیوں کو انتخابی عمل کی کوریج کی اجازت دی گئی تاکہ انتخابات کی شفافیت اور ساکھ کو یقینی بنایا جا سکے۔