اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے مجموعی نشستوں میں سے 169 نشستیں درکار ہوں گی۔ قومی اسمبلی کی عمومی نشستیں 266 ہیں جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں شامل کرکے کل نشستیں 336 ہیں جبکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے 169 نشستیں درکار ہوں گی۔قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے جبکہ ایک نشست پر امیدوار کے قتل کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی۔