پولنگ ڈے پر موبائل فون سروس معطلکس صوبے سے کتنے ووٹر اور کتنے امیدوار میدان میں ہیں؟پاکستان میں اس مرتبہ عام انتخابات میں پہلی بار کیا کچھ ہو رہا ہے؟ قومی اور صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستیں کیسے تقسیم ہوتی ہیں؟صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک کی لائیو کوریج کے لیے یہاں کلک کریںپاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔جمعرات کو وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ کے عمل کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جو تاحال جاری ہے۔ملک بھر سے 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے نمائندے منتخب کریں گے۔ قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں سمیت چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد: نگراں وزیراعظمپاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ ’میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، نگراں صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول سکیورٹی فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، میڈیا اور ان تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔‘I deeply thank and congratulate the nation on successful conduct of General Elections-2024.I appreciate the efforts of Election Commission of Pakistan, Interim Provincial Governments, Armed Forces, Civil Armed Forces, Police, law enforcement agencies, election staff, media and…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) February 8, 2024
الیکشن 100 فیصد شفاف اور پُرامن ہوئے: چیف الیکشن کمشنرچیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اور پُرامن ہوئے۔سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کاعمل بغیر کسی کے وقفے کے جاری رہا۔ کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ ہو گا وہاں متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود متعلق ریٹرننگ آفسر کے دفتر جا کر فارم 45 فراہم کرے گا۔سکیورٹی کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی: نگراں وزیر داخلہنگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کے اختتام پر، ’میں انتہائی اطمینان کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ ملک بھر میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔‘وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گوہر اعجاز نے کہا کہ ’میں اپنی سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہلکاروں کی غیر متزلزل لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتا ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ چند واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی، جو ہمارے حفاظتی اقدامات کی افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔’ایم کیو ایم کو کراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ’مسلط کرنے کی کوشش‘ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پولنگ ختم ہونے کے بعد صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔‘حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دن بھر پولنگ پُرامن رہی اور جماعت اسلامی کے ووٹرز نے بھاری تعداد میں ووٹ کاسٹ کیے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے دعوی کیا کہ ’ایم کیو ایم کے کیمپ تک خالی تھے۔ ایم کیو ایم نے شاہ فیصل، ناظم آباد اور کھوکھراپار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں پر قبضے شروع کر دیے ہیں۔‘’رینجرز اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھ رہی ہے۔ ڈی جی رینجرز کو فون کر رہے ہیں مگر رابطے میں نہیں آ رہے۔ دھاندلی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔‘ پی ٹی آئی کا پولنگ کا وقت چھ بجے تک بڑھانے کا مطالبہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش اور بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ کے لیے نکلنے پر عوام کے شکرگزار ہیں۔’الیکشن عملے کی جانب سے پولنگ کے عمل کو سست روی کا شکار کرنے کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنوں کے باہر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے موجود ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ کے وقت میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ کو چھ بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے۔انٹرنیٹ کی بندش عوام کے حقوق پر حملہ ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنلانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا لیویا سکارڈی نے کہا ہے کہ ’پاکستان میں انتخابات کے دن موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کے حقوق پر کھلا حملہ ہے۔‘انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’معلومات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنا لاپرواہی ہے کیونکہ لوگ تباہ کن بم دھماکوں کی زد میں پولنگ سٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں اور ملک میں انتخابات سے قبل اپوزیشن کے خلاف شدید کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔‘دانیال عزیز پولیس تشدد کے بعد گرفتار، اہلیہ نے احسن اقبال کو ذمہ دار قرار دے دیااین اے-75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے شوہر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے مہناز اکبر عزیز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے شوہر دانیال عزیز جو این اے-75 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں، انہیں شکرگڑھ میں پولیس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیا۔‘Daniyal Aziz my husband contestant of NA 75 was brutally beaten and picked up by police at Shakargarh- 4 media people were also beaten and cameras taken. The culprit is Ahson Iqbal and Ahmad Iqbal@RKionka@Scanlon_Leslie @UNDP_Pakistan @Spokesperson pic.twitter.com/VGjehbAldJ
— Mehnaz Akber Aziz (@MehnazAkberAziz) February 8, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ ’چار صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے کیمرے چھین لیے گئے۔ مجرم احسن اقبال اور احمد اقبال ہیں۔‘38 شکایات حل کی جا چکی ہیں: صوبائی الیکشن کمشنر پنجابترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے ابھی تک 45 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 38 حل کی جا چکی ہیں۔جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ سات شکایات کے ازالے کے لیے کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات معمولی نوعیت کی ہیں۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، چار نیوز چینلوں کو نوٹس جاریپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار نیوز چینلوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پیمرا نے جیو نیوز، اے آر وائی نیوز، جی این این اور ڈان نیوز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پیمرا کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ چینلوں نے 7 اور 8 فروری کو الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق برائے نیشنل میڈیا اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے انٹرویوز نشر کیے تھے۔گوادر میں 14 کریکر دھماکےگوادر میں پولیس کے مطابق آج صبح سے اب تک 14 کریکر دھماکے ہو چکے ہیں۔ گوادر، جیونی اور پسنی میں ہونے والے دھماکے زیادہ تر چھوٹے نوعیت کے کریکر اور دستی بم کے تھے۔13 دھماکوں میں نقصان نہیں ہوا۔ گوادر میں پلیری کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں اسسٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں دو محافظ زخمی ہوئے تاہم اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے۔بم دھماکوں اور تشدد کے زیادہ تر واقعات مکران ڈویژن کے تین اضلاع پنجگور، کیچ اور گوادر میں پیش آئے ہیں۔کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ مجموعی طور پر صورتحال بہتر ہے تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔ کیچ میں ہوت آباد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا سامان اور بیلٹ پیپرز جلایاگیا ۔ خیبر آباد پولنگ اسٹیشنز پر راکٹ داغے گئے ۔ اس کے علاوہ ایک دستی بم ناکارہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں اسسٹنٹ کمشنر بم حملے میں محفوظ رہے تاہم ان کے دو محافظ لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔ کمشنر کے مطابق پنجگور میں تسپ، سراوان اور وشبود سمیت چار پولنگ اسٹیشنز پر نا خوشگوار واقعات پیش آئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ کشیدہ حالات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ انتخابات سے ٹرن آؤٹ بہتر ہے۔