عوام کے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کی صورت میں ان کے ہاتھ میں ہے،بلاول بھٹو زرداری

image

لاڑکانہ۔8فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات 2024 کا اپنا ووٹ میجر مجاہد پرائمری اسکول نوڈیرو میں کاسٹ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کی صورت میں عوام کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا مینڈٹ کسی کو چوری کرنے نہیں دیں گے۔جس طرح عوام آج باہر نکلی ہے ووٹ کاسٹ کرنے کیلٸے تو ان شاء اللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US