گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی پر امن انتخابات کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارک باد

image

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مجموعی طور پر پرامن انتخابات کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے دن انتخابی عمل کو مانیٹر کیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے بھی رابطہ میں رہا۔

انہوں نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا عملہ اور بہترین کوریج پر میڈیا بھی مبارکباد کا مستحق ہے، افواہوں کے برعکس صوبہ میں مجموعی طور پر انتخابات کا پر امن انعقاد سب کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالا، امید ہے نئی منتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل اور معیشت کی بحالی کے اقدامات کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US