نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں پولیس پر حملوں کی مذمت

image

پشاور۔ 08 فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں پولیس پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورپولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی اور کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، خیبرپختونخوا پولیس نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔

حکومت اور عوام پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ان حملوں میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US