وزارت داخلہ کی سفارش پر جمعرات کی رات 8 بجے سے ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزارت داخلہ کی سفارش پر جمعرات کی رات 8 بجے سے ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس کی جزوی طور پر بحالی شروع ہو گئی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے 3 گھنٹے بعد رالپنڈی ڈویژن،بھکر ، سرگودھا،بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی، جھل مگسی اور سندھ میں ماسوائے ملیر پورے صوبے میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US