الیکشن کمیشن کی تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو اگلے نصف گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت

image

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ مختلف میڈیا چینلز پر الیکشن کمیشن کے ذرائع سےعام انتخابات 2024 کےنتائج کے بارے میں جو بیانات چلائے جا رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کئے۔

یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگلے نصف گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمیشن نے واضح کیا کہ مختلف میڈیا چینلز پر الیکشن کمیشن کے ذرائع سے نتائج کے بارے میں جو بیانات چلائے جا رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کئےہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US