سرگودھا ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے شکست تسلیم کرلی، جیتنے والے آزاد امیدوار کو مبارکباد دی

image

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے سرگودھا سے امیدوار برائے قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے جیتنے والے آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عوامی فیصلے کو خوشدلی سے تسلیم کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ منتخب ہونے والی پارلیمان ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US