پاکستان کی موغادیشو میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پاکستان نے موغادیشو میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان موغادیشو میں ملٹری بیس پر متحدہ عرب امارات کے ملٹری ٹرینرز اور زیر تربیت صومالی سپاہیوں کے تربیتی کیمپ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے عوام ، حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے صومالیہ کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US