پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کے لئےباضابطہ رابطہ ہو گیا

image

لاہور۔11فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کے لئے پہلا باضابطہ رابطہ ہو گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی سے حکومت سازی میں تعاون کیلئے بلاول ہاؤس پہنچ گئے ۔صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان حکومت سازی پر بات چیت ہوئی

،مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھی۔ملاقات میں پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ کے وفدکو بتایا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے آپ کی پیش کش پر آج(12فروری) کوسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US