الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے

image

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اتوار کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے اس حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر سماعت کی ۔

علی حسن زہری نے موقف اختیار کیا کہ تحصیل دو ریجی کے پولنگ سٹیشن نمبر ایک سے 25 اور تحصیل حب کے پولنگ سٹیشن نمبر 48،49،50،51،57،58،61،62،65،66،67،68،81،82 پر دوبارہ گنتی کرائی جائے جس پر کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی کہ ان پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کرائی جائے ، آر او کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام امیدواروں کو ری کائونٹنگ کے لیے جگہ، وقت اور تاریخ کے حوالے سے نوٹس جاری کرے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US