عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز آج پیر سے ہو گا

image
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز(آج) پیر 12 فروری سے ہو گا۔ یہ بات وزارت مذہبی امور سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہی گئی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد حیدرآباد میں آج پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کریں گے۔ ملک بھر میں دو مراحل میں حج کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہو گی۔

نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے ضلع کی سطح پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تربیت کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک سے قبل اختتام پذیر ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد شروع ہو گا اور حاجی کیمپوں میں آخری حج پرواز کی روانگی تک تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US