متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی ڈائیلاگ کے ساتویں وزارتی مشاورت سے خطاب، محنت کشوں کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے اور ہنر مندی کی نقل و حرکت کی شراکت داری کے فروغ پر زور

image

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے محنت کشوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور ہنر مندی کی نقل و حرکت کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے جدید طریقے اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

دفتر خارجہ کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ہفتہ کو جاری ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی ڈائیلاگ (اے ڈی ڈی)کی ساتویں وزارتی مشاورت سے خطاب کے دوران کیا۔

اے ڈی ڈی ایک منفرد مکالمہ ہے جو مزدوروں کی نقل مکانی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے 17 خلیجی اور ایشیائی ممالک کو اکٹھا کرتا ہے۔سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مزدوروں کی نقل و حرکت کے مسائل کے حل اور تارکین وطن مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں فورم کے منفرد کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے گرین ملازمتوں میں خواتین کی شمولیت پر اے ڈی ڈی کی دلچسپی کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزدوروں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور ہنر مندی کی نقل و حرکت کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے جدید طریقے اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نےآب و ہوا کی تبدیلی اور تارکین وطن کی صحت سے متعلق مسائل سے نمٹنے کی عالمی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US