اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے انتخابی عذ داریاں دائر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آنے والے افراد اور سائلین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے چار کاؤنٹرز قائم کر دیئے ہیں۔
پیر کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر صوبہ سے درخواستیں وصول کرنے کے لیےعلیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ یہ چاروں کاؤنٹرز الیکشن کمیشن کی عمارت کے سامنے قائم کیے گئے ہیں۔