الیکشن کمیشن نے این اے-253 اور پی بی-9 کوہلو کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-253 اور پی بی-9 کوہلو کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر جہاں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی، دوبارہ پولنگ کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

پیر کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب ان پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 16 فروری 2024 کو ہوگی۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی بلوچستان اور دیگر لاء انفورسنگ ایجنسیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US