لیسکو نے صارفین کی مشکلات کے ازالے کیلئے آفیشل ویب سائٹ کو جدید خطوط پر استوار کردیا

image

لاہور۔12فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے اور معلومات کی فراہمی کوآسان بنانے کے لیے آفیشل ویب سائٹ کو اپ گریڈ کر دیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق آفیشل ویب سائٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ لیسکو صارفین کے لیے شکایات کا ازالہ اور معلومات تک رسائی آسانی سے ممکن ہو۔ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کے موقع پر ڈی جی آئی ٹی طاہر ندیم،ڈائریکٹر کریڈیٹ مینجمنٹ یونٹ رائے مسعود کھرل،منیجر ایم آئی ایس وسیم اقبال،منیجر نیٹ ورک تنویر احمد اور ایڈیشنل منیجر ایم آئی ایس دردانہ یوسف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لیسکو کے آئی ٹی حکام نے انجینئر شاہد حیدر کو ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن سے متعلق بریفنگ بھی دی۔لیسکو کی جانب سے ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد صارفین کو درست معلومات کی بر وقت فراہمی ہے،ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کے بعد صارفین صرف ایک کلک کی مدد سے ادارے سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکیں گے،ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کے بعد ویب سائٹ پر بلوں سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوگی جبکہ ویب سائٹ پر شکایات کا اندراج بھی ممکن ہوگا۔ویب سائٹ پر شٹ ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ شیڈول کی تمام معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US