امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا

image

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا ہے۔ پیر کو سراج الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھرپور کوشش و محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اس ناکامی کے اعتراف میں جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دیتا ہوں، کارکنوں کی محنت، اخلاص اور جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US