برسلز ۔20فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر ایمبیسیڈر آمنہ بلوچ نے برسلز میں یورپین بینک فار ریکنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ وولف گینگ شلگر سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفارت خانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں خطے میں یورپی بینک فار ریکنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے پروفائل کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری و مشغولیت کے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔