غزہ جنگ اب بند ہونی چاہیے، برطانوی شہزادہ ولیم کا مطالبہ

image

لندن ۔21فروری (اے پی پی):برطانیہ کے شہزادہ ولیم نےغزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق شہزادہ ولیم نے کہا کہ وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح اب اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ اسی طرح غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں بھی اضافہ ہونا چاہیے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعدانہیں گہری تشویش ہے کہ غزہ جنگ میں خوفناک حد تک انسانی جانوں کی قیمت لی جارہی ہے، کیونکہ بہت زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز لندن میں برٹش ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیےکئے گئے اقدامات کا جائزہ لے سکیں ۔

کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ شہزادہ ولیم کے بیان سے قبل برطانیہ کے دفتر خارجہ کو اس بارے بریفنگ دی گئی تھی۔پرنس ولیم کے جواب میں اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے کہا کہ یقیناً اسرائیل جلد سے جلد لڑائی کا خاتمہ چاہتا ہے، اور یہ اس وقت ممکن ہو گا جب 134 یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے پرنس آف ویلز کے مطالبے کی تعریف کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US