فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

image

عدالت نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل  سردارمصروف کے ساتھ پیش ہوئے۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر لی

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے، ان کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US