کمشنر راولپنڈی، دھاندلی کے الزامات، تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ کو حتمی شکل دے گی

image

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا آج آخری اجلاس ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی آج الیکشن کمیشن کورپورٹ پیش کرے گی،راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کر لئے ہیں،ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ہیں۔

70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی

اس کے علاوہ اس رپورٹ کا حصہ سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سترہ فروری کو انتخابی بے ضابطگیوں پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US