پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے

image

پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے پارٹی قیادت نے تین نام چنے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

حیران ہوں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں میں ردوبدل کی ہمت کون کرسکتا ہے، ممبر الیکشن کمیشن

پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود کا نام فیورٹ ہے وہ پارٹی کی پہلی ترجیح ہوں گے مخدوم احمد ن لیگ کے لئے بھی قابل قبول ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US