پی ایس ایل 9 میں بے ضابطگیاں، چیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری

image

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے میڈیا رائٹس کی نیلامی میں بے ضابطگیاں، عدالت نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں آج پی ایس ایل 9 کے میڈیا رائٹس کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست پی ٹی وی ورکر یونین نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی مالیت سات 7 ارب 35 کروڑ روپے تھی۔ رائٹس کو غیر قانونی طور پر 6 ارب 30 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

پی ایس ایل 9: اسٹیڈیم میں ‘فری فلسطین’ کے بینر لانے پر پابندی؟

درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت پی ایس ایل میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب بھی طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی اسپورٹس پر پی ایس ایل کا رواں سیزن نشر نہیں کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US