190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 26 فروری کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

عمران خان کو تین سال انتظار کرنے کی آفر ہوئی، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US