پی ٹی آئی کے86 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا ئےہیں۔

ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے، مریم نواز

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔  علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US