ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کی حکومتی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارروائی شروع ہو چکی ہو تو جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلہ سے مخالفت کی۔