اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران جس میں صدر طارق ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، نائب صدور بشیر عثمانی،عمار برلاس جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان، مجاہد حسین نقوی، اراکین ایگزیکٹو باڈی افشاں قریشی، ثوبیہ مشرف، رانا فرحان اسلم، کامران چوہدری، علی اختر، توصیف عباسی، ناصر سلیم، نوابزادہ شاہ علی، غفران احمد، سید اور رضوان حیدر شامل ہیں ،کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے اور پارلیمان آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔