پنجاب ٹورازم سکواڈ مری ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ذمہ دار محفوظ سیاحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے، ترجمان ٹی ڈی سی پی

image

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):پنجاب ٹورازم سکواڈ مری ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو رہنمائی اور ذمہ دار محفوظ سیاحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان ٹی ڈی سی پی کے مطابق سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایات پنجاب ٹورزم سکواڈ ٹیمز راستوں پر گاڑیوں کی تفصیلات چیک کرتی ہیں، ڈرائیوروں اور فیملیز کو آگاہی دی جاتی ہے کہ گاڑی میں رہنا مناسب نہیں ہے کیونکہ کاربن مونوآکسائیڈ کا خطرہ ہوتا ہے جو خطرناک ہوتا ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے بارے میں رہنمائی کے لئے سیاحتی مقام پر پنجاب ٹورازم سکواڈ کی ٹیم سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ٹورازم سکواڈ کی ہیلپ لائن نمبر 1421 پر کال کرکے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US