وزیر اعلی پنجاب کا سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر اظہار تعزیت،صحافتی خدمات کو خراج عقیدت

image

لاہور۔21فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیاہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US