سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر فیصلہ سنا دیا

image

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ جج کی جانب سے استعفیٰ دینے سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی نہیں رکے گی، مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہو گا۔

سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ 4-1 کے تناسب سے سنایا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلہ سے اختلاف کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US