ن لیگ 20، پیپلز پارٹی کو 13 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

image

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 20، پیپلز پارٹی کو 13 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 13 سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ ان سیاسی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملیں گی، بیرسٹر علی ظفر نےاندر کی خبر دیدی

پختونخوا ملی عوامی پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مسلم لیگ ضیاء بھی مخصوص نشستوں کی فہرست میں موجود نہیں ہونگی۔ اسی طرح مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مخصوص نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گی۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔

مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی مہلت ختم

دیگر بڑی جماعتوں کی بات کی جائے تو ن لیگ کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین، 4 اقلیتی نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 11 خواتین، 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US