وزارت مذہبی امور نے حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانیوں سے 29 فروری تک درخواستیں طلب کرلیں

image

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حضرت مجدد الف ثانی ؒکے عرس کی تقریبات میں شرکت کے خواہش مند پاکستانیوں سے مقررہ زیارت فارم کے ذریعے 29 فروری تک درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حضرت مجدد الف ثانی کے عرس کی تقریبات بھارت کے شہر سرہند شریف میں 29 اگست سے 4 ستمبر تک ہوں گی ۔

عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی وزارت مذہبی امور کے مقررہ فارم پر 29 فروری 2024 تک اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کو ارسال کر سکتے ہیں ۔200 پاکستانی زائرین عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔

مقررہ تعداد سے درخواستیں زائد ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی 28 مارچ 2024 کو وزارت مذہبی امور میں ہوگی ۔ پرانے زیارت فارم پر درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US