انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار

image

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کیس کی سماعت ہوئی ،بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گِل عدالت میں پیش ہوئے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم تیسری بار موخر

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے جیل منتقل نہیں کر سکتے ، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جیل میں جگہ بھی کم ہے ، وہاں 250 خواتین پہلے ہی قید ہیں۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل،رہائش گاہ سب جیل قرار

کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے تاحال اپنا جواب جمع نہیں کروایا ہے، سرکاری وکیل نے چیف کمشنر کے جواب کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے  سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US