چیئرمین سینیٹ کا نامور صحافی، معروف تجزیہ نگار، کالم نویس اور ایڈیٹر نذیر ناجی کے انتقال پر اظہار تعزیت

image
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نامور صحافی، معروف تجزیہ نگار، کالم نویس اور ایڈیٹر نذیر ناجی کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اوردرجات بلند کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نذیر ناجی منجھے ہوئے صحافی اورتجزیہ نگار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نذیر ناجی کالم نگاری میں نمایاں مقام رکھتے تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہوسکے گا۔

شعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم نذیر ناجی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مرحوم کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی نامور صحافی، معروف تجزیہ نگار، کالم نویس اور ایڈیٹر نذیر ناجی کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US