پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 3 مارچ کو ہوگی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشنز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا چھن گیا

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے۔ پولنگ کا عمل 3 مارچ کو کرایا جائے گا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیلئے پولنگ سنٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US