انتخابات میں مبینہ دھاندلی: جمعیت علمائے اسلام کا تحریک چلانے کا اعلان

image

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام صوبوں کی مجالس عمومی،شوریٰ اور امیدواروں کا اجلاس طلب کرلیا گیا، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اجلاس سے خطاب کریں گے، پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

2یا 2 سے زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدوار صرف ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتا ہے، الیکشن کمیشن

جے یو آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 8فروری کو ہونے والے الیکشن میں بدترین دھاندلی نے 2018 کی دھاندلی کو شرما دیا ہے، پوری کی پوری اسمبلیاں دھاندلی سے مزین ہیں اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا ہے ،ایک الیکشن کے بعد مسلسل دوسرا الیکشن متنازع ہو تو پارلیمان کی کیا اہمیت ہو گی ۔ ہمیں انتخابی مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر

انکا کہنا تھا کہ آئین کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے،پارلیمان پورے ملک کا سپریم ادارہ ہے،ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے اراکین ایوان میں منتخب ہوکر آتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US