وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کا پاسپورٹس کے اجراء میں تا خیر کا نوٹس ، اسلام آباد سمیت بڑ ے شہروں میں معا ئنہ ٹیمیں روانہ ہوں گی

image

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے پا سپورٹ کے اجراء میں غیر معمو لی تا خیر کی شکا یات کا نوٹس لیتے ہو ئے اسلام آباد سمیت تمام ضلعی ہیڈکوا رٹرز اور بڑ ے شہروں میں پا سپورٹ کے دفا تر کے دورے کے لئے (آج)جمعہ کو معا ئنہ ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جو شکا یات کا جا ئزہ لینے اور ان کاقابل عمل حل تلاش کر نے کے لئے پاسپورٹ انتظا میہ کے ساتھ تفصیلی اجلا س کے علا وہ موقع پر موجود افراد سے گفتگو کر کے ان کے مسا ئل در یا فت کریں گی۔واضح رہے کہ وفاقی محتسب آ فس میں پا سپو رٹس کے اجرا ء میں تا خیر کے حوا لے سے عام لوگوں اور با لخصو ص اوورسیز پا کستا نیوں کی بہت زیا دہ شکایات مو صول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے اوورسیز پا کستا نیوں کے لئے ویزے کے حصول اور نو کر یوں کے گھمبیر مسا ئل پیدا ہو رہے ہیں جبکہ بیرون ملک زیر تعلیم طلباء بھی شدید مشکلا ت کا شکار ہیں۔

جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا سپورٹ کے اجراء میں غیر معمو لی تا خیر اور غفلت نا قا بل برداشت ہے۔پاسپورٹ انتظا میہ کئی ماہ سے اس مسئلے پر قا بو نہیں پا سکی جس کے باعث بیرون ملک سفر کر نے والے پا کستانی شدید مشکلا ت کا سا منا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ما ضی میں بھی ایسی مصنو عی قلت پیدا کی گئی جس میں پا سپورٹ کے عملے کو ملوث پا یا گیاجو مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام سے پیسے بٹورتے ہیں جس پر وفاقی محتسب نے از خود نوٹس لے کر محکمے اور وزارت داخلہ کو جا مع سفا رشات بھیجی تھیں تا کہ پاسپورٹ کے حصول میں عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ وفاقی محتسب نے قرار دیا کہ ان سفا رشات پر عملد رآمد اور غفلت و بد عنوا نی کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف قرار واقعی ایکشن لیا جا نا ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US