الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ مارچ کے وسط میں ہوگی،سینیٹ انتخابات کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا،موجودہ سینیٹ کے 50 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرمنٹ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعلان کررکھا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم کے متفقہ اور آصف علی زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔