نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

image

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی موجود تھے۔

ملاقات میں گورنر سندھ و متحدہ قومی موومنٹ کے راہنمائوں نے وزیراعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملک کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US