این اے 46 : انجم عقیل کامیاب قرار

image

الیکشن کمیشن نے این اے 46 میں بے ضابطگیوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عقیل انجم کو فاتح قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 46 اسلام آباد کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق عقیل کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دو رکنی بنچ نے فارم 47 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

مریم نواز کا پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان

الیکشن کمیشن نے عامر مغل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این اے 46 سے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے۔

فیصلے می کہا گیا ہ کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 92 کے تحت فارم 47 کی تیاری کیلئے امیدواروں کو نوٹس کرنا ضروری نہیں، ریٹرننگ افسر نے فارم 47 مرتب کرنے کیلئے تمام امیدواروں کو نوٹس بھیجا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں میں لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردیے تھے۔

ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں سے کامیاب امیدواروں کی الیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کامیابی کے نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتی ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے زیادہ منصفانہ آپکے ساتھ کیا ہو گا؟

اسلام آباد کے حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے مشروط

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اگر الیکشن کمیشن اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لے تو ہم منصفانہ کہیں گے۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کامیابی کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US