معروف کالم نویس نذیر ناجی سپردخاک،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

image

لاہور۔22فروری (اے پی پی):معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی کومقامی قبرستان جوہر ٹائون میں سپردخاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ جوہر ٹائون میں ادا کی گئی جس میں نو منتخب ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر،میاں عامر محمود اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ نامور کالم نویس نذیر ناجی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 81 سال تھی، مرحوم 2012ء سے دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ تھے، وہ روزنامہ “دنیا” میں بطور گروپ ایڈیٹر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

نذیر ناجی نے اردو کے سینئر کالم نگار کی حیثیت سے 27 سال سے زیادہ مقامی روزنامہ میں اپنی خدمات انجام دیں، وہ پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین بھی رہے۔ دریں اثناء صحافتی تنظیموں نے معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US