سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کریں، بائیو میٹرک کی تصدیقی ای میل پاسپورٹ کے ہمراہ متعلقہ بینک برانچ میں 26 فروری سے قبل لازمی جمع کروائیں، وزارت مذہبی امور

image

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کریں اور بائیو میٹرک کی تصدیقی ای میل پاسپورٹ کے ہمراہ متعلقہ بینک برانچ میں 26 فروری 2024 سے قبل لازمی جمع کروائیں۔

جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی بائیو میٹرک کی تصدیقی ای میل (بائیو میٹرک سلپ/رسید) اپنے متعلقہ افسر کو ای میل کریں۔ 6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US