سعودی عرب، منی لانڈرنگ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

image

ریاض ۔23فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر دمام میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک غیرملکی کو گرفتارکرلیا گیا۔

العربیہ کے مطابق سکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے مشرقی ریجن میں مقیم یمنی شہری کو گرفتار کیا جس پرالزام تھا کہ وہ نامعلوم ذرائع سے جمع کی گئی رقم کو غیرقانونی طورپربیرون ملک ارسال کرتا ہے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں ارسال کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US