امریکا کی 50 سال میں پہلی بار چاند پر کامیاب لینڈنگ

image

واشنگٹن ۔23فروری (اے پی پی):امریکا کی ایک نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین کے اوڈیسیئس نامی خلائی جہاز نے چاند کے قطب جنوبی کے قریب کامیاب لینڈنگ کر لی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے اوڈیسیئس نامی خلائی جہاز نے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 23 منٹ پر چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔

واضح رہے کہ آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی خلائی جہاز چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US