الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو 10 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 4 نشستیں حاصل ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں میں شازیہ جنت مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، سیدہ شہلا رضا، مہتاب اکبر راشدی، مسرت، مہرین رزاق بھٹو، شازیہ ثوبیہ، ناز بلوچ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی آسیہ اسحاق صدیقی، نکہت شکیل خان، سبین غوری اور رعنا انصر شامل ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ازبل زہری، مسلم لیگ (ن) کی کرن حیدر، اختر بی بی اور جمعیت علما اسلام (ف) کی عالیہ کامران منتخب قرار پائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US